ملت پارک اور مجاہد کالونی میں صورتحال کو انتہائی ابتر

ملت پارک اور مجاہد کالونی میں صورتحال کو انتہائی ابتر

ملت پارک اور مجاہد کالونی میں صورتحال کو انتہائی ابترمچھروں کی بہتات اور تعفن کے باعث علاقہ میں موذی امراض پھیل رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متعلقہ شعبوں کی مسلسل چشم پوشی اور نکاسی آب کے خستہ حال نظام نے ملت پارک اور مجاہد کالونی میں صورتحال کو انتہائی ابتر بنا دیا ہے ، مچھروں کی بہتات اور تعفن کے باعث علاقہ میں موذی امراض پھیل رہے ہیں جگہ جگہ کھڑا سیوریج کا پانی املاک کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ان علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گندے پانی کے نکا س نہ ہونے کے باعث ہیپا ٹائٹس ، جیسے موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں گلیوں میں گٹروں کا کھڑا پانی جوہڑ وں کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے تعفن اور بدبو کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،درجنوں شکایات کر چکے ہیں مگر وقت اور وسائل ضائع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا، انہوں نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں