خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا نشانہ بنا لیا۔
تھانہ کو توتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں مستقیم نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔ اور راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔