بھلوال سٹی اور بھیرہ سٹی ڈویلپمنٹ پیکیج کا ٹینڈر ہوگیا
بھلوال(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا خصوصی شکریہ، جن کی ہدایات اور تعاون سے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ صاحب اور صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ صاحب کی کاوشوں کے نتیجے میں بھلوال سٹی اور بھیرہ سٹی ڈویلپمنٹ پیکیج کا ٹینڈر ہوگیا ہے ۔
اس اہم منصوبے کے تحت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی مرمت و بحالی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جس سے شہریوں کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی اور دونوں شہروں کی خوبصورتی و ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انشائاﷲ آئندہ چند ہفتوں میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔عوامی خدمت کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے ۔