طویل معاشی پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ، اشرف برہان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے لیے ایک طویل معاشی پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے مگر یہاں پر دیکھا جاتا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا کر چلی جاتی ہے جس سے پاکستان کی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہے موجودہ حکومت کے پاس معیشت کو مضبوط کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان پر نہ صرف قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی ہر گزرتے دن کے سات ختم ہوتی جا رہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرف توجہ دے ،عوام اورتاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں تاکہ پاکستان میں معاشی سرگرمیاں فروغ پا سکیں۔