سیلابی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات بڑھ سکتا

سیلابی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے  کی وجہ سے نقصانات بڑھ سکتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی طرف سے دریائے جہلم اور چناب کے فلڈبند پرکوٹمومن، شاہ پوراور بھیرہ کے مختلف مقامات پر ان لیٹ گیٹس، کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے ۔

ذرائع کے مطابق ماہرین نے رپورٹ ارسال کی تھی کہ ان لیٹ گیٹس کی انتہائی ناقص صورتحال کی وجہ سے سیلابی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات تین گناہ بڑھ سکتا ہے ،اور کئی ہفتوں تک پانی دیہی آبادیوں اور زرعی فصلوں میں کھڑا رہنے کا بھی اندیشہ ہے ، جس پر صوبائی حکام کی طرف سے ان لیٹ گیٹس کی تعمیرو مرمت کے سلسلہ میں محکمہ انہار کو اقدامات اٹھا کر فیزیبلیٹی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں