کچن گارڈن پروگرام جوکے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے

کچن گارڈن پروگرام جوکے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے

کچن گارڈن پروگرام جوکے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے وسائل کے باوجود اقدامات نہ اٹھانا باعث تشویش نوٹس لیا جائے ، شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کچن گارڈن پروگرام جو کہ سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے شروع کیا گیا تھا کے ضلع سرگودھا میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے ’ جس کی ناکامی کی وجہ محکمہ کے افسران و اہلکار وں کی عدم توجہی بتائی جاتی ہے ’ جنہوں نے تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں سبزیوں کے موسمی بیج تقسیم نہیں کیے ’ ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے حکومت کی ہدایت کے مطابق سبزیوں کی پنیری کاشت ہی نہیں کی’ جو لوگوں کو بیجوں کے ہمراہ دینا تھی’ تا کہ لوگ اپنے گھروں میں خالی جگہوں پر اسے کاشت کرتے ’ شہریوں کا کہنا ہے کہ کچن گارڈن پروگرام بارے محکمہ زراعت کی جانب سے وسائل کے باوجود اقدامات نہ اٹھانا باعث تشویش ہے جس کا اعلی سطح پر نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں