کندیاں ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

کندیاں ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

کندیاں ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف آنے والی خواتین سے فی کس 1500 سے 2000 روپے تک کی کٹوتی کی جا رہی

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں جرنیلی روڈ پر قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے جہاں مستحق خواتین سے رقم کی غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سنٹر پر موجود ریٹیلرز کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والی خواتین سے فی کس 1500 سے 2000 روپے تک کی کٹوتی کی جا رہی ہے جو کہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کی رقم میں کٹوتی کی جاتی ہے بلکہ انہیں شدید ذہنی اذیت اور بدسلوکی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اطلاعات کے مطابق سنٹر پر بعض مخصوص خواتین ایجنٹس کے ذریعے منظم انداز میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جو سادہ لوح اور دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کو اپنا نشانہ بناتی ہیں خواتین کا مزید کہنا ہے کہ اگر وہ کٹوتی پر اعتراض کریں تو انہیں گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے یا کام کرنے سے انکار کر دیا جاتا ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس مبینہ کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستحقین کو ان کا پورا حق بلا رکاوٹ فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں