واسا کو 31 مارچ تک مین ہولز کی نشاندہی کی ہدایت

 واسا کو 31 مارچ تک مین ہولز کی نشاندہی کی ہدایت

واسا کو 31 مارچ تک مین ہولز کی نشاندہی کی ہدایتیکم اپریل سے مین ہولز سے متعلق امور کی نگرانی محکمہ رہائش کرے گا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضانے 31 مارچ تک مین ہولز کی جغرافیائی نشاندہی مکمل کرنے کی آخری تاریخ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یکم اپریل سے مین ہولز سے متعلق امور کی نگرانی محکمہ رہائش کرے گا۔افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام نکاسی آب کے نظام کے مین ہولز کی جغرافیائی نشاندہی کا عمل جاری ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اس لیے تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی حدود میں ہر صورت یہ کام مقررہ مدت تک مکمل کریں تاکہ یکم اپریل سے اس کی باقاعدہ نگرانی شروع کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اب مین ہول ایک بٹن دبانے پر اعلیٰ حکام کے سامنے ہوں گے ، اس لیے کسی بھی جگہ مین ہول غائب نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی نکاسی آب کے مسائل سے متعلق شکایات زیر التوا رہنی چاہئیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام سے متعلق چھوٹی پائپ لائنوں میں جہاں رکاوٹ یا خرابی ہے ، انہیں فوری طور پر درست کیا جائے تاکہ کسی بھی علاقے کا نظام متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں