ذہنی معذو ر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی
ذہنی معذو ر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی اپنے گھر میں چھت کے ساتھ رسی کا پھندہ بنایا اور اس کے ساتھ جھول گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )وادی سون کے گاوں سبھرال میں ذہنی معذو ر عنصر علی شیخ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی ،32سالہ عنصر علی ولد لیاقت علی شیخ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا گزشتہ شام اس نے اپنے گھر میں چھت کے ساتھ رسی کا پھندہ بنایا اور اس کے ساتھ جھول کر موت کی وادی میں اتر گیا،نوشہرہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی متوفی کی میت تحویل میں لے لی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور متوفی کے ورثا کے بیانات کی روشنی میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تدفین کی اجازت دیدی۔ہڈالی کے محلہ سول ہسپتال میں تین بچوں کی ماں، مطلقہ خاتون ساجدہ بی بی کی جانب سے کی جانیوالی خود کشی کی کوشش ناکام ہو گئی ،مسما ساجدہ نے اپنے خاوند سے طلاق لے رکھی تھی ، گزشتہ روز وہ اپنے بچوں کو سیر و تفریح کیلے پارک میں لے گئی اس دوران اس کے سابق شوہر نے اس پر آوارہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے بھائی سے شکائت کر دی اور بھائی کے برا بھلا کہنے پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا، اسے فور ی طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بروقت طبی امداد ملنے سے اسکی جان بچ گئی۔