لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد شدید زخمی
میانوالی(نامہ نگار) کندیاں موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔