دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب 3دو ملزمان اشتہاری گرفتار
گھر میں چوری کی واردات کرنے والاچور گرفتار ، 16 لاکھ 70 ہزارکی نقدی برآمد
واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب 3 سال سے روپوش دو ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیے جبکہ دیگر کاروائیوں میں بھی ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر امیر نواز خان اور انکی ٹیم نے 3 سال سے روپوش دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب دو مجرم اشتہاری آصف محبوب اور عجب خان کو گرفتار کر لیا جو کہ تھانہ موسیٰ خیل کو دہشت گردی مقدمہ میں مطلوب تھے ۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ جبکہ موسیٰ خیل پولیس نے ہی ایک اور کاروائی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ محمد رہتاس سے رائفل 7MM برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔.ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی ایک اور کاروائی، گھر میں چوری کی واردات کرنے والاچور گرفتار کرکے 16 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی ۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او موسیٰ خیل اسد عباس خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر امیر نواز خان اور انکی ٹیم نے گھر میں گھس کر چوری کی واردات کرنے والے چور حسیب رحمان سکنہ موسیٰ خیل کو گرفتار کرکے چوری شدہ 16 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی ۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔