لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ نسل کی 7 گائیں چوری ہو گئیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا) تھل کے گاوں کھاٹواں میں شیخ اسمٰعیل کے ڈیرہ سے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ نسل کی 7 گائیں چوری ہو گئیں۔
محمد اسمٰعیل نے اپنے مویشی سر شام باڑے میں باندھے اور گھر چلا گیا ، صبح جب واپس آیا تو سات گائیں غائب تھیں۔ چور ی کی اطلاع ملتے ہی نور پو ر تھل پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کرد ی ابھی تک رسہ گیروں کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔