لوکل گورنمنٹ اداروں کی حد بندی کا عمل تقریباً مکمل

لوکل گورنمنٹ اداروں کی  حد بندی کا عمل تقریباً مکمل

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ وحید حسن گوندل نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل کے لیے تحصیل بھیرہ میں یونین کونسلز اور دیگر لوکل گورنمنٹ اداروں کی حد بندی کا عمل تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھیرہ 16 یونین کونسلز پر مشتمل ہے ، جبکہ ایک تحصیل کونسل کے قیام کے ساتھ ساتھ بھیرہ اور میانی میں میونسپل کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی ڈھانچے کے نفاذ سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ وسائل کی منصفانہ اور شفاف تقسیم بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

جس کے نتیجے میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر انداز میں ممکن ہو گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی نظام کو فعال اور مضبوط بنایا جائے گا تاکہ نچلی سطح پر عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں