اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت شہری شدید پریشانی میں مبتلا

 اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت شہری شدید پریشانی میں مبتلا

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت جاری، شہری شدید پریشانی میں مبتلا۔ مڈھ رانجھا اور گردونواح کے علاقہ میں قائم بھٹہ خشت پراینٹوں کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔

بھٹہ پر فی ہزار اول اینٹ کی قیمت 18ہزارروپے تک ہے جبکہ خریدار کو اینٹوں کے کرایہ کی قیمت الگ سے ادا کرنا پڑتی ہے جس سے عام آدمی کو تعمیراتی کام کیلئے اینٹیں خریدنا انتہائی مشکل ہوچکاہے ۔بھٹہ مالکا ن کی من مانیوں کی وجہ سے انیٹوں کی خودساختہ مہنگائی نے عام شہری کے لئے مکان کی تعمیر نو ناممکن بنا دی گئی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ پر اینٹوں کی فروخت پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں