ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس، 19 کیسز منظوری دے دی گئی

 ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس، 19  کیسز منظوری دے دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ضلعی ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 19 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے ۔

 کمیٹی نے 12 مائنرز کے این او سی کی تجدید جبکہ 7نئے سٹون کرشنگ یونٹس کے این او سی کی منظوری دے دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کاروبار کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں