مون سون سے قبل نالوں کی ڈی سلٹنگ، آوارہ کتوں کی تلفی اور ستھرا پنجاب پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

مون سون سے قبل نالوں کی ڈی  سلٹنگ، آوارہ کتوں کی تلفی اور ستھرا  پنجاب پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ گورننس کے پی آئیز، بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز، پٹرول پمپس کی انسپکشن اور اسٹاک کی صورتحال، غیر قانونی سگریٹ فروخت کے خلاف کارروائیوں، سنگل ڈش کی خلاف ورزیوں پر کاروائی، مون سون سے قبل نالوں کی ڈی سلٹنگ، آوارہ کتوں کی تلفی اور ستھرا پنجاب پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جبکہ واسا، ایس ڈبلیو ایم سی، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی آر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام حکومتی اقدامات پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوامی بہبود کے اہداف کے حصول کے لیے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے باہمی رابطہ مضبوط بنا کر بہتر نتائج یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں