روحانیت سے بھرپورعظیم الشان 55 سالانہ صابری عرس کا اجتماع

روحانیت سے بھرپورعظیم الشان  55 سالانہ صابری عرس کا اجتماع

میانی (نامہ نگار )میانی کے نواحی گاوں ثانی کلس شریف میں روحانیت سے بھرپور ایک عظیم الشان 55 سالانہ صابری عرس کا اجتماع منعقد ہوا۔

 جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یہ روحانی محفل دربار عالیہ پیر سید سبحان شاہ صابری ثانی کلس شریف کے نام سے منسوب ہے جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی سالانہ صابری عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا عرس مبارک کے موقع پر محفلِ سماع، ذکر و اذکار، درود و سلام اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا تقریب میں معروف مذہبی و روحانی شخصیات نے شرکت کی جبکہ صاحبزادہ پیر سید شہزادہ امجد عباس صابری سجادہ نشین دربار پیر فضل شاہ کی زیر قیادت مختلف محافل منعقد ہوئیں ۔اس موقع پر زائرین کے لیے لنگرِ عام اور دیگر سہولیات کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں