سلانوالی میں 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی میں 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کے آغاز میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔۔۔
اور وٹامن اے کے کیپسول کی ڈوز دی اے سی نے ڈی ڈی او ہیلتھ سلانوالی کے ہمراہ شہر سمیت دیہی علاقوں میں پولیو مہم کے کیمپوں کا دورہ کیا جبکہ علاقہ بھر میں پولیو موبائل ٹیموں کی جانچ پڑتال کی اس موقع پر انہوں نے ڈی ڈی او ہیلتھ سلانوالی ڈاکٹر سلطان حیدر سمیت محکمہ صحت کے دیگر اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کریں ۔