انفیکشن کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس طلب

انفیکشن کنٹرول کمیٹیوں کی  کارکردگی رپورٹس طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سمیت تمام ٹی ایچ کیوزاور آر ایچ سیز کے میڈیکل افسران سے انفیکشن کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لی ۔

وزیر اعلی ہیلتھ روڈ میپ کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اپنی رپورٹ میں اس حوالے سے حکومتی احکامات پر عملی اقدامات اور انفیکشن کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس اہم ایشو پر صرف کاغذی کاروائی کی حد تک عملدرآمد ہوا جو باعث تشویش ہے ، جس پربہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے مذکورہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں