کلرز آف پیس کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ 22 اپریل کو ہوگا

کلرز آف پیس کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ 22 اپریل کو ہوگا

کلرز آف پیس کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ 22 اپریل کو ہوگا اس مقابلے میں صرف تخلیق کار حصہ لے سکتے ہیں،عمر کی کوئی قید نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام \" کلرز آف پیس\"(امن کے رنگ) کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ 22 اپریل 2026 کو دن 12 بجے منعقد ہوگا۔ اس مقابلے میں صرف سرگودھا ڈویژن کے تخلیق کار حصہ لے سکتے ہیں جس کے لیے عمر کی کوئی قید نہ ہے اور نہ ہی میڈیم کی کوئی قد غن ہے ۔ اس مقابلے میں خواہشمند فنکاروں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 اپریل 2026 سہ پہر 4 بجے مقرر کی گئی ہے ۔

فیس بک پیج \"سرگودھا آرٹس کونسل\" پر دیے گئے گوگل فارم کے ذریعے یا دفتر سرگودھا آرٹس کونسل واقع ڈسٹرکٹ کورٹ روڈ میں رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے ۔جبکہ مکمل فریم شدہ پینٹنگ جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 اپریل 2026 سہ پہر 4 بجے ہے ۔ مقابلے میں شریک فنکاروں کو لازمی طور پر 20x30 سے 24x36 سائز کے کینوس پر اپنی تخلیقات پیش کرنا ہوں گی۔ پہلی پوزیشن کے لیے 100,000 روپے ، دوسری پوزیشن کے لیے 75,000 روپے اور تیسری پوزیشن کے لیے 50,000 روپے انعام رکھا گیا ہے ، جو بمعہ ٹیکس ہوگا۔ ججز کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا اور جمع کروائی گئی تمام مکمل فریم شدہ پینٹنگز آرٹس کونسل کی ملکیت ہوں گی۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 8623789-0300 اور 9230082-048 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں