ریونیو اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) میانوالی محمد شاہد کی زیرِ صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔
اے ڈی سی آر نے وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ اس کارکردگی کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہو سکے ۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ سرکاری بقایاجات کی ریکوری کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔