ایک سال سے واٹر سپلائی کی موٹریں بند، چالو کیا جائے ،سابق قائد ایوان میونسپل کمیٹی میانوالی

ایک سال سے واٹر سپلائی کی  موٹریں بند، چالو کیا جائے ،سابق  قائد ایوان میونسپل کمیٹی میانوالی

داؤدخیل(نماندہ دنیا)حاجی اعجاز خان پنوں خیل سابق قائد ایوان میونسپل کمیٹی میانوالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد مگسی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

ایک سال سے واٹر سپلائی کی موٹریں جو کہ سٹی پارک میانوالی میں نصب ھیں جنکو صبح اور شام کے اوقات میں ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ چلائی جاتی تھیں جس سے اہل بلوخیل محلہ چونگی سیلواں نء آبادی وتہ خیل محلہ میانہ کے لوگ اپنی ضرورت کے مطابق پانی استعمال کر لیتے تھے لیکن عرصہ 20دن سے ان موٹروں کو نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر بند کردیا گیا ھے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو پانی دستیاب نہ ھے گرمی کے اس موسم میں لوگ سخت پریشان ھیں لہذا اس مسئلے کو فلفور حل کیا جائے اگر بل بجلی کا مسئلہ ھے تو ھر واٹر سپلائی ٹینکی پر تین سے چار ملازم تعینات ھیں جو بالکل فارغ ہیں۔انکے ذریعے سے واٹر سپلائی کے بل کی وصولی کراء جائے ناکہ جو لوگ بل ادا کرتے ھیں انکا پانی بھی بند کیا جائے بل کی عدم وصولی صرف میونسپل کمیٹی کی عملہ کی دلچسپی کیوجہ سے نہ ھورہی ھے اہل علاقہ کا مطالبہ ھے کہ گرمی کے موسم میں اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں