سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ،محمد اقبال اعوان
کندیاں(نمائندہ دنیا )عوامی و سماجی رہنما ملک محمد اقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو خصوصاً نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
ان کے مطابق آگاہی کی کمی کے باعث نوجوان غیر معیاری مواد سے متاثر ہو کر معاشرتی اور تعلیمی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں سوشل میڈیا کا استعمال درست ہے مگر اس کا غلط استعمال سنگین مسائل کو جنم دے رہا ہے پیکا قوانین سمیت موجودہ قانون سازی کے باوجود اصل ضرورت مؤثر اور غیر جانبدار چیک اینڈ بیلنس کی ہے اس مسئلے کے حل کے لیے والدین، اساتذہ، میڈیا اور ریاستی اداروں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے ۔