الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ 17 اپریل کو بھیرہ میں ہو گا
بھیرہ(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ 17 اپریل کو الخدمت ہسپتال، زین پور روڈ بھیرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
یہ کیمپ اسلام آباد احمد چیمہ لائنز کلب اور شفا آئی ہسپتال چکوال کے تعاون سے لگایا جا رہا ہے ۔ کیمپ کے انچارج لائن مطلوب پراچہ ہوں گے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کیمپ میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے ، جبکہ مستحق مریضوں کے آپریشن، لینز اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔الخدمت ہسپتال بھیرہ کے ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن جامی کے مطابق کیمپ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔