چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہر کے مختلف علاقوں کادورہ

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن  کا شہر کے مختلف علاقوں کادورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن زویابلوچ نے شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور عملہ صفائی کی حاضر ی چیک کرتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کیں ۔

 انہوں نے تمام حلقہ جات میں صفائی او رگٹروں کے پانی کی نکاسی کے کام میں بہتری اور تیزی لانے او رہنگامی بنیادوں پر پانی کے نکاس کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ٹی او (آئی اینڈ ایس ) کو حکم دیاکہ وہ تمام ڈسپوزل ورکس کی موٹروں کو مون سون او رعام حالات میں چالو حالت میں رکھیں ۔ ڈسپوزل کے عملہ کو سختی سے پابند کیاجائے کہ وہ ڈسپوزل ورکس پر موجود رہیں او رموٹروں کو بروقت چلا کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو صحت وصفائی کے بنیادی وسائل مہیا کئے جائیں گے ۔ صفائی اور ناقص او رغیر معیاری ہونے کی بناپر اس حلقہ کا سینٹری انسپکٹر او رسینٹری سپروائزر ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں