سابقہ رنجش ، چھریوں کے وار سے 3 افراد شدید زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد نے چھریوں کے وار کرتے ہوئے تین افراد کو لہو لہان کر دیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے پٹھان والا چوک میں یاسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے بیٹے سمیت تین افراد کو قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بناء پر ڈنڈوں سوٹوں اور تیز دھار چھری سے وار کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا۔بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے ملز موں کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔