صفائی اور سیوریج کی صورت حال ابتر گلی محلہ جات میں سیوریج سسٹم ناکارہ
واں بھچراں ( نامہ نگار ) صفائی اور سیوریج کی صورت حال ابتر ہو گی مختلف گلی محلہ جات میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا۔
گندا پانی گٹروں سے باہر ابل رہا ہے ۔گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے ۔ واں بھچراں کے شہریوں رانا ثاقب۔ جہانزیب۔ ظفر اقبال۔ محمد فاروق ۔محمد طارق۔ میاں سلیم۔ میاں شہزاد نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ پہلوان خیل محلہ اسلام اباد۔ عید گاہ والی مرکزی گلی سمیت مختلف محلہ جات میں سیوریج سسٹم بند ہونے سے گندا پانی گٹروں سے باہر نکل کر گلیوں۔ سڑکوں پر کھڑا ہے نمازیوں شہریوں خواتین اور بچوں کو گزرنے میں مشکلات اور تکالیف کا سامنا ہے ۔ گندا پانی کھڑا ہونے سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔