کلورکوٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام ذلیل وخوار

کلورکوٹ ٹوٹ پھوٹ کا  شکار عوام ذلیل وخوار

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )نیشنل بینک روڈ ہاوسنگ کالونی کلورکوٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام اس روڈ پر سارا دن ذلیل وخوار۔

کلورکوٹ شہر کی اہم شاہراہ نیشنل بینک روڈ کلورکوٹ جو کہ شہر سے شروع ہر کر ہاوسنگ کالونی سے ہوتا ہوا مین بھکر روڈ پر ختم ہوتا ہے اس شاہراہ کی صورتحال بھی خراب ہے جگہ جگہ گڑھے پر چکے ہیں اس روڈ پر ٹریفک کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس اہم شاہراہ پر نیشنل بینک،بینظیر انکم سپورٹ افس اور بوائز دگری کالج کلورکوٹ واقع ہیں اس روڈ پر کلورکوٹ کی اہم سرکاری سوسائٹی ہاوسنگ کالونی کلورکوٹ بھی ہے اس اہم شاہراہ کا تمام تر روڈ ٹوٹ چکا ہے بارش کے دنوں میں شہریوں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہاوسنگ کالونی کلورکوٹ کے مکینوں شہریوں نے دی سی بھکر سے کلورکوٹ نیشنل بینک روڈ کو بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں