سکول ٹائم کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ
بھلوال(نمائندہ دنیا)نتظامیہ بھلوال کی جانب سے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کالج روڈ پر سکول ٹائم کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران ٹریفک کے بہاؤ، طلبہ کی آمد و رفت اور رش کے اوقات میں صورتحال کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر ٹریفک کو منظم رکھنے اور روڈ پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔تحصیل انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ سکول ٹائم میں خصوصی ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ اور شہریوں کو محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے ۔