ایمبولینسز کو بھی راستہ نہیں دیا جاتا ، امجد ہاشمی
کندیاں(نمائندہ دنیا ) ملک میں سیکورٹی خدشات کے باعث جب روالپنڈی یا لاہور کے مقامی و ضلعی اور بین الصوبائی راستے بند کئے جاتے ہیں تو وہ لوگ بھی شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
جو کسی ایمرجنسی میں سفر کرتے ہیں مثلا بیمار اور فوتگی پر پہنچنے والے اور یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ایمبولینسز کو بھی راستہ نہیں دیا جاتا جو کہ قانونی اور اخلاقی طور پر غلط ہے ان خیالات کا اظہار صحافی و سماجی کارکن ہمدرد ٹیم کندیاں امجد ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بے شک حفاظتی اقدامات کرے۔ لیکن اس بات کا خیال رکھے کہ کسی ایمبولینس ، معذور کسی بیمار یا مجبوری یعنی فوتگی والے افراد کو تکلیف نہ پہنچے ۔