اساتذہ ہی قوم کا مقدر سنوار سکتے ہیں،محمد یار تلہ

اساتذہ ہی قوم کا مقدر سنوار  سکتے ہیں،محمد یار تلہ

بھلوال(نمائندہ دنیا)ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری سرگودھا ڈویژن چوہدری محمد یار تلہ نے کہاہے کہ اساتذہ ہی قوم کا مقدر سنوار سکتے ہیں۔

ان کی رہنمائی قوموں کو عروج کی طرف لے جاتی ہے چوہدری اشتیاق احمد چیمہ کی محکمہ تعلیم میں خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ وہ مقامی ہوٹل میں سابق مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان چوہدری اشتیاق احمد چیمہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے حقو ق کیلئے جس طرح چوہدری اشتیاق احمد چیمہ نے محنت کی۔ دھرنے دیئے تمام تر حکومتی مخالفتوں کے باوجود ثابت قدم رہے وہ تاریخ کا سنہری باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں