چوروں نے پانچ گھروں کا صفایا کر دیا،لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان لے

چوروں نے پانچ گھروں کا صفایا کر  دیا،لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان لے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نامعلوم چوروں نے پانچ مختلف گھروں کا صفایا کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔

چک 24 کے رہائشی عمار الٰہی کے گھر سے نامعلوم چور 10 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر لے گئے ۔ اسی طرح سجاد علی کا 82 ہزار روپے مالیت کا بکرا بھی چوری کر لیا گیا۔ ایک اور واردات میں عبدالرزاق کے گھر سے 26 ہزار روپے مالیت کا سولر انورٹر چوری ہوا جبکہ محمد ریاض کے ٹریکٹر کی بیڑیاں، جن کی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ بھی نامعلوم افراد لے اڑے ۔علاوہ ازیں نیلم پارک کی رہائشی فرحت بی بی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ تمام وارداتوں کے بعد چور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں