2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل انسپکٹر فیاض احمد اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد شیراز ولد محمد سلطان سکنہ مٹھہ خٹک اور صدر نواز ولد نور اسلم سکنہ لکی مروت سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ جو دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ عیسیٰ خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔