چار افراد سے اسلحہ برآمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدیات کی روشنی میں علاقہ کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے چلائی جانیوالی مہم زور پکڑ گئی ۔
گزشتہ روز خوشاب پولیس نے دوران گشت اسلحہ لے کر گھومنے والے چار افراد کو قانون کی گرفت میں لیا اور ان کے قبضہ سے ایک رائفل 44بور بمع 5کارتوس اور تین بارہ بور بندوقیں بمعہ 4کارتوس بر آمد کیں ، چاروں ملزماں کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دیا گئی ہے۔، ادھر ڈی پی خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔