دوران ڈیوٹی شہید پاک فوج کا جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دوران ڈیوٹی شہید پاک فوج کا جوان  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

قائد آباد( نمائندہ دنیا ) دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے پاک فوج کے جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، شہید جوان کی تدفین کے بعد پاک افواج کے جوانوں نے سلامی دی ، تفصیلات کے مطابق نواحی موضع شاہوالہ شمالی کے رہائشی محمد خان قوم ججام کے بیٹے مرید حسین آرمی کانسٹیبل دوران ڈیوٹی جہلم میں شہید ہوگئے ۔

 جن کی میت کو خوشاب کی تحصیل قائد آباد شاہوالہ شمالی میں لایا گیا جبکہ انکی نماز جنازہ میں پاک افواج کے آفیسرز ، و اہلکار اور علاقہ بھر سے معززین نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعد میں انکی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شاہوالہ شمالی کے مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں