آٹا فراہم کرنے کے دعوے پورے نہ ہو سکے
بھیرہ(نامہ نگار)حکومت کی جانب سے عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کے دعوے تحصیل بھیرہ میں عملی طور پر پورے نہ ہو سکے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد سے اب تک تحصیل کے کسی بھی پوائنٹ پر سرکاری آٹا دستیاب نہیں، جبکہ ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا کی جانب سے میڈیا پر آٹا فراہمی کے دعوے کیے جا رہے ہیں ظفر اقبال کھوکھر، مہر محمد بلال طاہری، محمد عظمت اقبال، زبیر اسلم طور، فرحان ظفر بھٹی اور عطا الرحمن اقبال نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر فوڈ کے دعوؤں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور تحصیل بھیرہ میں فوری طور پر سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔