ناچ گانے پرہلڑ بازی کرنے پر 4افراد گرفتار

ناچ گانے پرہلڑ بازی  کرنے پر 4افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سالگرہ کے فنکشن میں ساؤنڈ سسٹم اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناچ گانے کی محفل سجا کر ہلڑ بازی کرنے پر قانون حرکت میں آ گیا۔

 پولیس کے مطابق شیخ پور کہنہ میں علی احمد کی سالگرہ کے موقع پر اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر خواجہ سراؤں کے ڈانس کے دوران ہلڑ بازی کی جا رہی تھی جس کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزمان بھاگ نکلے تاہم پولیس نے علی احمد، اکرام، رمضان، غلام قمر، رانا سہیل وغیرہ دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں