آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ، اشرف برہان

 آمدن میں اضافہ نہ ہونے  کے برابر ، اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اخراجات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔

 اس صورتحال میں غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ، جہاں کئی افراد کو قرض لینے یا ضروری اشیاء میں کمی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ مسائل مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے مہنگائی میں کمی آئے اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں