مقامی سکول اور سٹیمپ 21 کے درمیان شاندار باہمی اشتراک طے

مقامی سکول اور سٹیمپ 21 کے درمیان شاندار باہمی اشتراک طے

مقامی سکول اور سٹیمپ 21 کے درمیان شاندار باہمی اشتراک طے شاندار منصوبے کے تحت سکول میں ،فیوچر ٹیک لیب، کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

بھلوال(نمائندہ دنیا)نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور سوسائٹی 5.0 کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے عظیم مقصد کے تحت، مقامی سکول اور سٹیمپ 21 کے درمیان ایک شاندار باہمی اشتراک طے پا گیا ہے ۔ اس شاندار منصوبے کے تحت سکول میں ،فیوچر ٹیک لیب، کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، جس کا بنیادی نعرہ بچوں کی ،پوشیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہے اس معاہدے کے تحت سٹیمپ 21 کی جانب سے دارِ ارقم سکولز کو بڑی تعداد میں جدید لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں۔

اس پراجیکٹ کا مقصد طلباء کے ذہنوں کو بااختیار بنانا، ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور کرہ ارض کے تحفظ کا شعور بیدار کرنا ہے ۔اس اشتراک کے تحت ترتیب دیے گئے ،لرننگ پاتھ ویز میں طلباء کو درج ذیل جدید علوم سکھائے جائیں گے پروگرامنگ کی مہارتیں 21ویں صدی کی سکلز گروتھ مائنڈ سیٹ اور لیڈرشپ) روبوٹکس ایپلی کیشنز انٹرنیٹ آف تھنگزعلاوہ ازیں، بچوں کو گلوبل سٹیم ایجوکیشن)، انٹیگریٹڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ نہ صرف اے آئی اور روبوٹکس تخلیق کرنے کے قابل بنیں، بلکہ معاشرے میں ٹیکنالوجی کا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں