پنجاب کالج نے ڈپلومہ اِن آئی ٹی کا باقاعدہ آغاز کر دیا
پنجاب کالج نے ڈپلومہ اِن آئی ٹی کا باقاعدہ آغاز کر دیا یہ پروگرام طلبہ کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا)پنجاب کالج بھلوال میں ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کا باقاعدہ آغازبھلوال میں معیاری اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب کالج نے ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ یہ ادارہ اس حوالے سے پنجاب ٹیکنیکل بورڈ سے منظور شدہ پہلا ادارہ ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے ۔یہ پروگرام طلبہ کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ، جس میں عملی تربیت، پیشہ ورانہ رہنمائی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصاب شامل ہے ۔
پروگرام کی نمایاں خصوصیات: پنجاب ٹیکنیکل بورڈ سے باقاعدہ منظوری تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تدریس جدید کمپیوٹر لیبز اور عملی تربیت کے وسیع مواقع مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپڈیٹڈ نصاب طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ پنجاب کالج بھلوال نے اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف طلبہ بلکہ اہلِ علاقہ کے لیے بھی تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ اب بھلوال اور گردونواح کے طلبہ کو معیاری آئی ٹی تعلیم کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اادارہ انتظامیہ کے مطابق، یہ اقدام نوجوانوں کو خودمختار بنانے ، روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے اور خواہشمند طلبہ بروقت رجسٹریشن کروا کر اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔