سیوریج کے سنگین مسائل ،اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر دی

 سیوریج کے سنگین مسائل ،اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر دی

سیوریج کے سنگین مسائل ،اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر دی گلی میں گندا پانی کھڑا رہنے سے آمد و رفت شدید متاثر ہو رہی ہے ، مظاہرین

کندیاں(نمائندہ دنیا) گلی سانداں والی میں سیوریج کے سنگین مسائل اور ناقص صفائی کی صورتحال کے خلاف علاقہ مکینوں کا صبر جواب دے گیاجس پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جرنیلی روڈ کو بلاک کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلی میں گندا پانی کھڑا رہنے سے آمد و رفت شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ تعفن اور بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے ۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی کندیاں کی انتظامیہ، میٹ ملک تنویر اسڑ، ہیڈ کلرک محمد سمیع شاہین اور دیگر عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کیے ۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال نے بھی بذریعہ فون گلی مکینوں سے رابطہ کیا اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ ایم سی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ گلی میں سیوریج سسٹم کو جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا اور صفائی کے مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے جرنیلی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ وعدوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں دوبارہ احتجاج پر مجبور نہ ہونا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں