مجموعی طور پر 150 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار
مجموعی طور پر 150 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی،پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 150 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار مجرمان میں سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 11، بی کیٹیگری کے 80 اور 59 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اشتہاری مجرمان کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔