نامناسب گفتگو کرنیوالے رکن کو گروپ سے نکال دیا جائیگاسرگودھا پریس کلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا دوسرا اہم اجلاس صدر عبدالحنان چوہدری کی زیر صدارت ہوا، جبکہ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری محمد کامران ملک نے ترتیب دی۔
اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی جس میں سابق ایگزیکٹو باڈی کی منظوری کے بغیر بنائے گئے 40 ممبران کی فہرست کو ایک بار پھر یکسر طور پر مسترد کرنا بھی شامل تھا ڈسپلن کمیٹی کے اراکین اسجد منیر چوہدری، تصور ملیانہ اور محمود ڈوگر نے کلب میں نظم و ضبط کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کلب کے واٹس ایپ گروپ میں غیر اخلاقی گفتگو میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
اس پر سخت فیصلے کرتے ہوئے طے پایا کہ نامناسب گفتگو کرنے والے رکن کو ایک ماہ کے لیے گروپ سے نکال دیا جائے گا۔ مزید برآں ایگزیکٹو باڈی کے گروپ کی معلومات لیک کرنے والے ممبر پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ایک اجلاس میں شرکت سے محروم رکھا جائے گا۔