ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں واجب الادا رقوم کا جائزہ

ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ذمے بجلی کے  بلوں کی مد میں واجب الادا رقوم کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار)سرکاری ہسپتالوں کے ذمے فیسکو (واپڈا) کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایکسئن فیسکو انعام اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان الحق، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عاصم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نجم خان کے علاوہ ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل و کالا باغ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتالوں کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں واجب الادا رقوم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں