سیلاب کے دوران ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا اندیشہ

سیلاب کے دوران ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا اندیشہ

تمام محکمہ موسمیات کے افسران اور ڈرینج سرکل کے ارباب اختیار کو گندے نالے کی صفائی کے احکامات دیئے جا چکے ،افسر ایک دوسرے پر ذمہ داریاں تھونپتے رہےمختلف پلیٹ فارم پر آوا ز بھی بلند کر رہے ہیں ، سیم نالے کی صورتحال انتہائی ابتر ،ضلع میں فضائی و ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں ،کاشتکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈرینج سرکل سرگودھا حکام کی فرائض سے غفلت کے باعث ممکنہ سیلاب کے دورا ن ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ،صوبائی حکومت نے فروری کے آغاز پر تمام انوائرمینٹل افسران اور ڈرینج سرکل کے ارباب اختیار کوسرکل سے گزرنے والے گندے نالے کی صفائی کے احکامات دیئے تھے جن پر آج تک افسران کی طرف سے عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا جا سکا ہے جبکہ سیم نالوں سے ملحقہ زرعی اراضیوں کے مالکان چھوٹے کسان اور زمیندار گزشتہ کئی سالوں سے سیم نالوں کی صفائی اور اس میں گرنے والے فیکٹریوں کے واٹر ٹریٹمنٹ کے بغیر کیمیکل زدہ پانی کے اخراج کو روکنے کیلئے نہ صرف تحریری طور پر کئی بار استدعا کر چکے ہیں بلکہ مختلف پلیٹ فارم پر آوا ز بھی بلند کر رہے ہیں ،مگر سیم نالے کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جو نہ صرف ضلع میں فضائی و ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں بلکہ سیم نالے سے ملحقہ ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہو رہی ہے اور آئندہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں ،مگر افسران ایک دوسرے پر ذمہ داریاں تھوپنے میں لگے ہوئے ہیں،کاشتکاروں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں