ای پولیس ایپلیکیشن کی مدد سے لاہور کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا )بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ای پولیس ایپلیکیشن کی مدد سے ضلع لاہور کو مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے اسی سلسلے میں انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ انسپکٹر فیض حمید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ایک مشتبہ شخص کی تصدیق کی۔ جو بعد ازاں اشتہاری مجرم نکلا گرفتار ملزم کی شناخت غضنفر یوسف ولد یوسف احمد سکنہ ضلع ژوب کے نام سے ہوئی جو ضلع لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں درج مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ میں مطلوب تھاپولیس کے مطابق ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے تھانہ کندیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ،