ڈمپر نے سوزوکی کو ٹکر دے ماری ، ڈرائیور زخمی

ڈمپر نے سوزوکی کو ٹکر دے  ماری ، ڈرائیور زخمی

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) فیسکو آفس شاہ پور کے سامنے ایک تیزرفتار ڈمپر نے سوزوکی بولان پرائیویٹ ایمبولینس کو ٹکر دے ماری جس سے سوزوکی بولان ایمبولینس بری طرح تباہ ہو گئی۔

جبکہ ڈرائیور راؤ محمد خالد شدید زخمی ہو گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں شدید زخموں کی وجہ سے اسے سرگودھا ریفرکر دیا گیا ، نامعلوم ڈرائیور ڈمپر لے کر فرار ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں