\'\'اپنا کھیت، اپنا روزگار\'\' پروگرام کے پورٹل کا باضابطہ افتتاح

 \'\'اپنا کھیت، اپنا روزگار\'\' پروگرام  کے پورٹل کا باضابطہ افتتاح

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بے زمین خاندانوں کے لیے \'\'اپنا کھیت، اپنا روزگار\'\' پروگرام کے پورٹل کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے ۔

اس شاندار حکومتی اقدام کے ثمرات عوام تک بروقت پہنچانے کے لیے ، ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کسانوں کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے معلوماتی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ زرخیز اور خوشحال پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے شروع کیے گئے اس انقلابی پروگرام کے تحت، پنجاب بھر بشمول چولستان کے مستحق اور کامیاب درخواست گزاروں کو 10 سال کے لیے 5 ایکڑ تک زرعی زمین فراہم کی جائے گی۔خواہش مند اور اہل افراد اس شاندار پروگرام کا حصہ بننے کے لیے حکومت کے باضابطہ آن لائن پورٹل (www.akar.pulse.gop.pk) پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں