دو افرادگرفتار ،پسٹل ، دو کارتوس اور دیسی شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران تین اور افراد قانون کی گرفت میں آگئے ۔
مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دوران چیکنگ دو افراد کو گرفتار کے ان کے قبضہ سے ایک تیس بور پسٹل ، دو کارتوس اور10 دیسی شراب بر آمد کی جبکہ خوشاب پولیس نے ایک شراب فروش کو 20لٹر دیسی شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے پکڑا اور شراب بطور ثبوت قبضہ میں لے لی ۔ تینوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔