غیر قانونی آئل ایجنسیوں میں ناقص اور غیر معیاری تیل فروخت
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) پٹرولیم ایسوسی ایشن تحصیل ساہیوال کے جنرل سیکڑٹری رانا عبدالغفار نے کہا ہے کہ مبھارے خان،صاحبہ بلوچاں، چک بندی ،پرانی چک بندی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھر مار ہے۔
جہاں ناقص اور غیر معیاری تیل فروخت ہو رہا ہے پٹرولیم ایسوی ایشن کسنی بھی غیر قانونی کاروبار نہ حوصلہ افزائی اور نہ ہی انکی سرپرستی کرے گی انھوں نے کہا کہ قبل ازیں تحصیل انتظامیہ نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے ان آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا تھا اور ہم نے انتظامیہ کی اس کاروائی کا خیر مقدم کیا تھا ۔انھوں نے غیر معیاری تیل فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔